ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ملالی مسجد تنازع : عدالت سنائے گی 9 نومبر کو فیصلہ

منگلورو : ملالی مسجد تنازع : عدالت سنائے گی 9 نومبر کو فیصلہ

Tue, 18 Oct 2022 03:30:55    S.O. News Service

منگلورو 17/ اکتوبر (ایس او نیوز) ملالی مسجد کا جو تنازعہ تھرڈ ایڈیشنل سوِل کورٹ میں چل رہا تھا اس کئی مہینوں سے چلی سماعت کے  بعد عدالت نے اپنا فیصلہ 9  نومبر کو سنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

عدالت نے اپنا فیصلہ 9 نومبر تک محفوظ  کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملالی مسجد احاطے  میں جوں کی توں حالت برقرار رکھی جائے ۔ خیال رہے کہ ہندو تنظیموں نے اس معاملہ میں کورٹ کمشنر مقرر کرنے اور گیان واپی مسجد طرز پر ملالی مسجد کا سروے کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے جواب میں مسجد انتظامیہ اور مسلم تنظیموں نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس طرح کے معاملہ کی شنوائی  کا اختیار مذکورہ عدالت کو حاصل نہیں ہے ۔ اس لئے عدالت کو وشوا ہندو پریشد کی درخواست مسترد کردینی چاہیے.

اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں فریقین کے وکلاء کی بحث اور معاملہ کی سماعت کے بعد عدالت 9  نومبر کو اپنا کیا فیصلہ سناتی ہے ۔


Share: